مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سکیورٹی کونسل چپ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ
loading...

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔

سکیورٹی کونسل چپ سادھے ہوئے ہے۔ سکیورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل کا کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 73 ویں عالمی دن پر وزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر اور مندوبین شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بہت سے شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ غربت کے خاتمے اور صحت میں کارکردگی پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمگیر مقاصد کا حصول یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔ سکیورٹی کونسل چپ سادھے ہوئے ہے۔ سکیورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرواؤں گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں