عمران خان کے کوٹ کے شوشل میڈیا پر چرچے، آخر ایسی کیا بات ہے؟

عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کپڑوں کے چرچے بھی اکثر سوشل میڈیا پر چلتے رہتے ہیں

گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے کے دوران بھی عمران خان کا کوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان جب وزیراعظم منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں آئے تو اس دوران انہوں نے اپنا کارڈ بنوانے کے لیے تصویر بنوائی لیکن ان کے پاس کوٹ نہیں تھا تو انہوں نے وہیں موجود اسمبلی کے ملازم کی ویسٹ کوٹ ادھار لی اور تصویر بنوا لی ۔

عمران خان کے اس عمل کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں اور ان کی سادگی کے اس انداز کو خوب سراہا گیا ۔ گزشتہ روز عمران خان دورہ سعود ی عرب پر پہنچے جہاں وہ پاکستان کے لیے امداد لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تاہم اس موقع پر عمران خان کا کوٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ عمران خان جب جہاز سے اترے اور سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ عمران خان نے اس موقع پر سلیٹی رنگ کا قومی لباس اور اس پر کا لے رنگ کا کوٹ پہن رکھا ہے ۔

عمران خان کی تصویر جب قریب سے بنائی گئیں تو ان کے کوٹ پر لگے استری کے نشانات واضح ہو گئے اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔

اختر گل نامی صارف کا کہنا تھا کہ ” یہ ہمارا وزیراعظم ہے جو بیرون ملک جاتے ہوئے پرانا کوٹ پہن کر گیا ہے ۔

loading...

عمران خان

حسین نامی صارف کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا محسوس کیوں ہو رہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کا کوٹ  تین ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہیں ۔

عمران خان

اس تصویر میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان کے کوٹ کے سامنے استری کے واضح نشانات ہیں اور فیصل اشرفی نامی صارف کا کہنا تھا کہ لیڈر پرانا کوٹ پہن کر پاکستانیوں کے لیے چھ ارب ڈالر اور آئل ریفائنری بلوچستان کے لیے لے آیا ہے ۔

عمران خان

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خاتون اول نے بھی نجی ٹی وی کو پہلا باضابطہ انٹرویو دیا جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ کپڑے عمران خان کے لیے معنی نہیں رکھتے اور ان کے پاس بس چند ہی سوٹ ہیں جو کہ وہ پہنتے ہیں ۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں