سمندر پر تعمیر دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح

سمندر

چینی انجینئیرز نے اپنے بے مثال شاہ کار سے دنیا کو دنگ کر دیا، چینی صدرنے سمندر پر تعمیر دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح کر دیا۔

نو سال کے عرصے میں تعمیر ہونے والے پل کی لمبائی پچپن کلومیٹر ہے۔ چینی سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز کے بے مثال شاہکار سے دنیا دنگ ہو گئی۔

چینی صدرنے سمندر پر تعمیر دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح کردیا۔ نو سال کے عرصے میں تعمیر ہونے والے پل کی لمبائی پچپن کلومیٹر ہے۔

پل پر بیس ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ پل مکا، ہانگ کانگ اور چین کے شہر ژوہوئی کو ملائے گا۔چینی میڈیا کےمطابق پچپن کلومیٹر طویل مکاو پل کی تعمیر کا آغاز پندرہ دسمبر دو ہزار نو کو کیا گیا تھا۔

چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاو شہر کے رہنماو ں نے بھی شرکت کی۔اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے، جسے کل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

پچپن کلو میٹر طویل اس پل میں چھ اعشاریہ سات کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے جس کے علاوہ باقی بائیس اعشاریہ نو کلو میٹر کے مرکزی پل کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کے لیے انجینئرز نےنو سال کے عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔ پل سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ تین گھنٹوں سے سمٹ کر صرف تیس منٹ ہو جائے گا۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں