پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریض سامنے آنا شروع

ڈینگی
loading...

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 105 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 23 میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد17ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ مصدقہ کیسزکی تعداد بھی 613 تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سیزن میں اسلام آباد اورراولپنڈی سب سے زیادہ متاثرشہر ہیں۔ اسلام آباد سے 221 ، راولپنڈی سے 292 اور 50 مریضوں کا تعلق پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ جب تک ٹھنڈ نہیں پڑے گی، ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے خطرات بڑھتے رہیں گے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں