معروف کھلاڑی سنتھ جے سوریا سمگلنگ کرتے پکڑے گئے

جے سوریا

نئی دہلی: سنتھ جے سوریا دنیا میں اب تک آنے والے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو سری لنکن ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد وہ منظرعام سے غائب تھے۔ اب وہ بھارت میں لاکھوں روپے کی سپاری سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا کی سمگل کردہ سپاری بھارتی شہر ناگ پور میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے پکڑی اور پھر سنتھ جے سوریا کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سمگلنگ میں دو اور کرکٹرز بھی ملوث ہیں تاہم تاحال ان کے نام سامنے نہیں آئے۔ ریونیو انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر دلیپ سیوارے کا کہنا تھا کہ ”ان لوگوں نے انڈونیشیاء سے سپاری سری لنکا منتقل کی اور وہاں سے اسے سمگل کرکے بھارت لایا گیا تاکہ ٹیکس بچایا جا سکے۔

سری لنکا میں کئی ایسی جعلی کمپنیاں موجود ہیں جو ’ساﺅتھ ایشین فری ٹریڈ ایریا ‘ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے دیگر ممالک سے اشیاءسری لنکا لا کر وہاں سے بھارت منتقل کرتی ہیں۔ “

رپورٹ کے مطابق ان کرکٹرز نے جعلی کمپنیاں بنا کر اپنی شہرت کافائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکن حکام سے ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ لائسنس حاصل کیے اور جعلی دستاویزات تیار کیں جن سے ثابت ہوتا تھا کہ سپاری سری لنکا میں تیار کی گئی ہے۔

حقیقت میں یہ انڈونیشیاءسے آئی تھی، جو کہ ساﺅتھ ایشین فری ٹریڈ ایریا کے زمرے میں نہیں آتی اور اس پر ٹیکس ادا کرنا لازمی تھا۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں