پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے دبئی میں کھیلا جائے گا، سرفراز احمد سیریز برابرکرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے اور میچ ہارنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم سیریز بھی گنوا بیٹھے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں، اب نہیں دہرائیں گے، کریز پرسیٹ ہوجانے والے بیٹسمینوں لمبی اننگز کھیلنی ہوگی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کو وکٹ پرٹھہرنا چاہیے تھا، کوشش ہوگی غلطیاں اگلے میچز میں نہ دہرائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان باؤلرز جتنا ٹیم کے ساتھ ہوں گے، اتنا سیکھتے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 19 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم آسان ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں