دوسروں کی زندگی کے ساتھ جواء کھیل کر اربوں کمانے والی خاتون

جوا

کہتے ہیں جواء کسی کا نہ ہوا، لیکن برطانیہ میں ایک خاتون نے لوگوں کی زندگیوں پر جواءکھیل کھیل کر اتنی رقم کما لی ہے کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون 51 سالہ ڈینیسی کوٹس ہے جس نے برطانوی شہراسٹاک آن ٹرینٹ میں Bet 365نامی آن لائن جوئے کی کمپنی بنائی۔ اس کمپنی میں کوئی بھی شخص رقم ہی نہیں بلکہ اپنا گھر، گاڑی، نوکری، شادی اور حتیٰ کہ زندگی بھی داﺅ پر لگا سکتے ہیں اور لگاتے ہیں۔

کمپنی دنیا بھر میں اس قدر مقبول ہے کہ اس کے کلائنٹس کی تعداد 2کروڑ 20لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کا سالانہ منافع 68 کروڑ 24 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً  1 کھرب 17 ارب90 کروڑ روپے) ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنی بانی ڈینیسی کوٹس کو 26کروڑ 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 45 ارب78 کروڑ 57 لاکھ روپے) سالانہ تنخواہ دیتی ہے۔

چنانچہ ڈینیسی کوٹس برطانیہ میں یقینا سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ہے اور ممکنہ طور پر پوری دنیا میں بھی وہ خواتین میں سب سے زیادہ کماتی ہے۔ اس کی تنخواہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے 1300 گنا زیادہ ہے۔

جبکہ برطانیہ میں دی جانے والی اوسط تنخواہ سے 9500 گنا زیادہ۔ ایف ٹی ایس ای نے رواں سال سب سے زیادہ کمانے والوں کی جو فہرست جاری کی اس میں پہلے نمبر پر ہاﺅس بلڈنگ کے سربراہ جیف فائربرن تھے۔

انہوں نے گزشتہ سال جتنی تنخواہ حاصل کی، وہ بھی ڈینیسی کوٹس کی تنخواہ سے 4 کروڑ 70 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 8 ارب 12کروڑ روپے) کم تھی۔ ڈینیسی نے 2001ء میں یہ کمپنی قائم کی تھی۔ ابتداءاس کا دفتر ایک پورٹ ایبل کیبن میں بنایا گیا اور اب اس کے ملازمین کی تعداد 3ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں