ڈنمارک اور فن لینڈ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کر دی

ڈنمارک اور فن لینڈ
loading...

جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحےکی فروخت بند کردی، برطانیہ اور فرانس کی جانب سےبھی اسلحہ سپلائی میں کمی کی گئی ہے، جبکہ امریکا اسلحہ دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک اور فن لینڈ نے سعودی عرب کو اسلحےکی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے اس سے قبل جرمنی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت مزید محدود کرتے ہوئے جاری معاہدے بھی ختم کرنےکا اعلان کیا تھا۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ سپلائی بند کرنے کا فیصلہ یمن جنگ اور صحافی جمال خاشقجی واقعے کے باعث کیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعدادو شمار کےمطابق برطانیہ اورفرانس کی جانب سے بھی سعودی عرب کواسلحےکی فروخت میں کمی آئی ہے، برطانیہ نے2016 میں  843 ملین، 2017 میں 436 ملین ڈالرکا اسلحہ سپلائی کیا۔

فرانس نے2015 میں 174 ملین، 2016 میں91 ملین اور 2017 میں 27 ملین ڈالرکا اسلحہ فراہم کیا۔ اسپین کی جانب سےبھی اسلحےکی سپلائی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

سعودی عرب مختلف ممالک سے سالانہ 4.1 ارب ڈالرمالیت کا اسلحہ خرید رہا ہے، جس میں امریکا 61 فیصد سپلائی کے ساتھ سرفہرست ہے۔ امریکہ 3.4 ارب، برطانیہ 436 ملین، فرانس 27 ملین جبکہ دیگرممالک 225 ملین ڈالرکا اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں۔

ہتھیارفروخت کرنے والے ممالک میں کینیڈا، چین، ترکی، جنوبی افریقا، جارجیا، سربیا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں