آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

علی زنجانی
نومبر 24 ہفتہ۔

برج حمل
ضروری معلومات حاصل ہونے کے بعد ان میں کچھ ردو بدل کرنا پڑسکتا ہے ۔آج آپ کو کسی بزرگ شخصیت سے کسی کاروباری معاملہ ‘ قانونی مسئلہ اور عملی مسئلہ کا حل مل جائے گا۔

برج ثور
چھی خبر ملنے پر ملے جلے ماحول سے واسطہ پڑے گا۔ ضرورت سے زیادہ معاملہ فہمی سے کام لیں اور معاملات کے اُلجھائو کو کم کریں۔ اپنے جانوروں کی پہلے سے زیادہ نگہداشت رکھیں۔

برج جوزا
نومبر 24 ہفتہ۔ ۔ خوشگوار ماحول میں کاروباری بات چیت ہو سکے گی۔ حصول دولت کیلئے عمدہ اور منفرد نظریہ ابھرے گا۔معاملات محبت میں تنائو‘ برداشت کا جوہر چاہتا ہے۔

برج سرطان
تنائو کا شکار ہونے کے بعد اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے منظم سوچ کی ضرورت ہوگی۔ غفلت سے گریز کریں۔ کوئی اہم کام یا اہم کاروباری خبر آپ کی توجہ چاہے گی۔

برج اسد
آج طبیعت میں غیر متوقع تبدیلی آئے گی جو ذہنی طور پر عارضی تشویش اور بگاڑ کا سبب بنے گی۔ کاروباری اور ملازمتی امور عمدہ انداز میں حل ہونگے مگر پھر بھی انہیں اچھی طرح جانچ لیں۔

برج سنبلہ
آج اپنے زیر گفتگو امور کو خوش اسلوبی سے سنیں خصوصاً رومانوی شریک کار کی بات اچھی طرح سنیں۔ والدین میں سے کوئی یا کوئی اور بزرگ گھریلو امور کو سلجھانے میں مدد دے گا۔

برج میزان
آج کیا جانے والا سفر خاصہ احتیاط طلب ہوگا۔ قانونی معاملات میں قانونی مشیر سے مشورہ ضروری ہوگا۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ اس دوران دانشمندی سے کام لیں۔

برج عقرب
کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔ کاروباری پوزیشن تسلی بخش ہوگی۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ ذہنی طور پر سفر کیلئے تیار رہیں۔

برج قوس
گھریلو امور میں محتاط رہیں اور دوسروں سے معاملات طریقہ اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ آپ کے پاس بہت سی تدابیر ہیں جن کی مدد سے مسائل کوحل کر سکتے ہیں۔

برج جدی
ہو سکتا ہے کہ آپ ملازمت کے سلسلے میں مطمئن نہ ہوں تاہم آپ کی شریک زندگی یا وفادار دوست اس مشکل میں آپ کو کوئی بہتر مشورہ دے سکے گا۔

برج دلو
آپ کے نظریات میں مخصوص توانائی مل جائے گی ایسا تب ہوگا جب آپ کے تصور میں ایجادی عمل آئیں گے۔ کسی منصوبہ یا مضمون کو یا ڈیکوریشن کو ذاتی توجہ دیں گے۔

برج حوت
اپنے نظریات آسان اور قابل عمل بنائیں ۔ خصوصی طور پر محبت کیلئے اہم جنگ ہوگی اور کچھ افراد سوال و جواب کے حتمی مراحل سے گزر کر کسی نتیجہ تک پہنچ جائیں گے۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں