کیموتھراپی کے بغیر کینسر کے علاج کا طریقہ دریافت

خواتین اور مردوں کا کینسر سے بچنا اب آسان
loading...

واشنگٹن: کچھ عرصے پہلے انٹرنیشنل ایجنسی فار کینسر ریسرچ نے ایک تخمینہ پیش کیا تھا کہ رواں سال ایک کروڑ 80 لاکھ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوگی۔

جبکہ ایک کروڑ افراد اس مرض کے نتیجے میں ہلاک ہوں گے، جو کہ اس مرض سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد بھی ہوگی مگر اب سائنسدانوں نے کینسر سے نمٹنے کا ایک انقلابی طریقہ علاج دریافت کرلیا ہے۔

امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی نے خلیات کے خاتمے کا ایک ‘جینیاتی کوڈ’ دریافت کیا ہے جسے کیموتھراپی کے بغیر کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

گزشتہ سال تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ جسم میں تمام خلیات کا ایک کوڈ ہوتا ہے جو کہ اس کی موت کا پروگرام حرکت میں لاتا ہے مگر اس وقت وہ اس کوڈ کے میکنزم کو حرکت میں لانے کا طریقہ تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

مگر اب محققین نے نئے مقالے میں بتایا گیا کہ وہ اس بات کو جاننے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ یہ کوڈ کس طرح کام کرتا ہے۔ اس کوڈ سے کینسر زدہ خلیات کو کیمیائی مادے کے استعمال کے بغیر ہی کمزور بنانے میں مدد ملے گی۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں