شادی کے بعد دپیکا پڈوکون فلموں میں کام کریں گی یا نہیں ؟

دپیکا پڈوکون

چند روز قبل بھارتی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کرنے والی ڈریم گرل دپیکا پڈوکون کی فلموں میں جلد واپسی ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق باجی راؤ کی مستانی نے کافی وقت سے کوئی فلم سائن نہیں کی ، انہوں نے آخری بار رواں سال ریلیز ہونے والی فلم پدوامت میں اپنی اداکری کے جوہر دکھائے تھے۔

شادی کے بعد اب وہ 2019 میں فلموں میں دوبارہ لوٹیں گی،میگھنا گلزار کی تیزاب حملے سے متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔فلم کی عکس بندی اگلے سال فروری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

loading...

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دپیکا آنے والی فلم میں ناصرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، بلکہ وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اپنی ہی فلم کو پروڈیوس کریں گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں