بلی نے مھچلی کو گیند ہی سمجھ لیا…. بلی کی اچھل کود سوشل میڈیا پر وائرل

گیند

ویسے تو بلیاں کسی بھی حرکت کرتی شے جیسے گیند یا کسی کھلونے کو دیکھ کر اچھل کود کرنے لگتی ہیں، تاہم اگر یہ شے ان کے کھانے جیسی ہو تو ایسے میں بلیاں کم ہی آرام سے بیٹھتی ہیں۔

ایسی ہی ایک چلبلی بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ایک مچھلی کو دیکھ کر بے تابی سے اچھل کود کر رہی ہے۔

برفیلے تالاب پر بھاگتی دوڑتی یہ بلی لوگوں کو بہت محفوظ کر رہی ہے، بلی دراصل ایک مچھلی کے لیے بھاگ دوڑ کر رہی ہے جو پانی میں موجود ہے۔

تاہم بلی اس کو پکڑنے میں ناکام ہے کیونکہ بلی اور مچھلی کے درمیان برف کی تہہ حائل ہے۔اور وہ اس کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

تالاب کی برفیلی سطح پر بلی کی اچھل کود اور اس کا پھسلنا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں