چینی ہمارے دوست اور ترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کو نہیں بھاتے، مراد علی شاہ

وفاقی وزیر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اوران کی سکیورٹی ہماری ذمے داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤجنگ اور قونصلرجنرل نے ملاقات کی جس میں چینی قونصل خانے پرحملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ کل حملے کا واقعہ پیش آیا اور آج میں آپ سے خود ملنے آیا ہوں، آپ کا شکریہ کہ حملے کے بعد آپ نے ہم سے رابطہ کیا اوراسے ناکام بنایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اورآپ کی سکیورٹی ہماری ذمے داری ہے، حملے کے بعد فوری قونصل خانے پہنچا اورامن وامان پراجلاس کیا۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام قونصل جنرل کی مزید سکیورٹی کی ہدایات جاری کی، قونصل خانوں کے سکیورٹی اہلکاروں کوبلٹ پروف جیکٹ دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے، ہم شہرکومحفوظ بنانےکے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں