کرن جوہر اور دیا مرزا، عاصم اظہر کے نئے گانے کے فین ہوگئے

کرن جوہر

اسلام آباد: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ’جو تو نہ ملا‘ پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہوگیا ہے۔

عاصم اظہر کا یہ گانا 2 روز قبل ریلیز ہوا، جسے یوٹیوب پر اب تک 7 ملین سے بھی زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔اس گانے کی ویڈیو میں عاصم کیساتھ خوبرو اداکارہ اقراء عزیز بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

یاسر جسوال کی ہدایات میں بنی اس گانے کی ویڈیو میں دو محبت کرنیوالوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں محبت کے ساتھ دکھ اور درد کا اظہار بھی شامل ہے۔

گانے میں اقراء اور عاصم اظہر کے درمیان زبردست کیمسٹری دکھائی دی، جسے پرستاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ بھارتی ہدایت کار اور فلمساز کرن جوہر اور اداکارہ دیا مرزا سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو بھی اس گانے نے اپنا اسیر بنالیا ہے۔

کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاصم اظہر کے گانے کی تعریف کی اور کہا، ’بہت خوبصورت گانا ہے‘، جس پر عاصم اظہر نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب اداکارہ دیا مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اظہر کو داد دی۔

 بھارتی موسیقار امل ملک اور سلیم مرچنٹ کو بھی عاصم اظہر کے گانے نے خوب متاثر کیا اور دونوں نے ٹوئٹر پر اسے بھرپور داد دی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں