“کھبا ہونا” باعث خوش نصیبی،ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف

کھبا

تحقیق کے مطابق دنیا کی آبادی کا 10 فی صد بائیں ہاتھ سے کام کرتا ہے۔ انگریزی میں Lefty  اردو میں کھبا مشہور ہونے والے لوگوں کے بارے میں کافی روایات موجود ہیں لیکن مختلف یونی ورسٹیوں اور تحقیقاتی اداروں کی تحقیق کے مطابق معاملہ اس کے بر عکس ہے۔

دنیا میں مشہور لوگوں کی فہرست پر نظر دوڑائیں، ایک بڑی تعداد بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی نظر آئے گی۔اور وہ دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

 مصور لیونارڈو ڈاونچی، سائنسدان آئن اسٹائن، فسلفی ارسطو، خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ، برطانوی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم، مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس، بارک اوباما سمیت 8 امریکی صدور، ہالی وڈ اداکار ٹام کروز اور اداکارہ انجلینا جولی کا شمار بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں میں ہوتا ہے۔

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

بہترین لیڈر

تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے زیادہ تجزیاتی،گفتگو میں ماہر اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، یہی صلاحیتیں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کو بہترین لیڈر ثابت کرتی ہیں۔

انوکھے کام کرنے والے

loading...

امریکی سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق زیادہ تر موسیقار، مصور اور لکھنے والے دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے ہوتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی یونی ورسٹی آف آکلینڈ کے سائیکولوجسٹ کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے مسئلے کا حل زیادہ  بہتر طریقے سے نکال لیتے ہیں۔

بیماریوں سے دوری

تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں میں جوڑوں اور السر کی بیماریاں بہت کم پائی جاتی ہیں۔ شاید اس میں بائیں ہاتھ کا کمال نہ ہو لیکن تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ کا تعلق جن جینز سے ہوتا ہے، ان کے تحت یہ بیماریاں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے میں کم نظر آتی ہیں۔اور وہ زیادہ محفوظ زندگی گزارتے ہیں۔

اس لیے اگر کبھی بائیں ہاتھ سے کام کرنے کی وجہ سے آپ مشکل کا شکار ہوں تو خود کو تسلی دے لیجیے کہ کم از کم آپ ان بیماریوں سے دور رہیں گے۔

بہترین گائیڈ

ایک تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے بہترین معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں راستوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے لوگ راستوں کو زیادہ اچھی طرح یاد رکھتے ہیں۔

زخم جلدی بھر جاتے ہیں

تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں میں لگنے والی چوٹیں جلدی بھر جاتی ہیں۔ خصوصاً دماغ پر لگنے والی چوٹ سے بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے جلدی صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں