عالیہ بھٹ نے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا…آخر وجہ کیا بنی؟

عالیہ بھٹ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 10 بااثر مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے والی سب سے کم عمر اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکاارہ عالیہ بھٹ کو کیریئر کے آغاز سے ہی شائقین کی جانب سے پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور یہی نہیں فلموں میں کرداروں کے انتخاب اور نت نئے تجربات کرنے کے باعث ان کا شمار معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔وہ بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

یوگو کے بااثر شخصیات کے متعلق کئے گئے سروے کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سب سے کم عمر اداکارہ ہیں جو ٹاپ 10بااثر شخصیات کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔

لسٹ کے مطابق پہلے نمبر پر امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون دوسرے، اکشے کمار 5 ویں، عامر خان 7ویں، شاہ رخ خان 8 ویں نمبر پر ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں