کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے شاہین ایئرکے طیارے سے ٹکرا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا فیول ٹینک  اور انجن کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے کے ٹینک سے ایندھن تیزی سے بہہ رہا ہے جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فائر فائٹرز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں