پاکستان نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی20 میں بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور فخرزمان نے اوپنگ کی اور 94 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم احمد شہزاد 44 رنز پر آوٹ ہوگئے۔ اور فخر زمان نے نصف سنچری بنائی۔ اس کے بعد بابر اعظم اور کپتان سرفراز نے کھیلنا شروع کیا اور 91 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے۔

loading...

جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 25 کے مجموعی اسکور پر  منرو ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی کین ولیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر مارٹن گپٹل بھی صرف 26 رنز بناکر 52 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اورپوری ٹیم 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی

یاد رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر چکا ہے۔ اور پہلے ٹی20 میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم دوسرے ٹی20 میں پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں