سنجےدت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا

سنجو
loading...

ڈیڑھ منٹ کے’ ’سنجو‘ ‘کے ٹیزر ٹریلر کو دیکھنے کے بعد ہرکوئی سنجے دت کو بھول جائے گا‘فلم 29جون کو ریلیز ہوگی

ممبئی : بالآخر بولی وڈ کے بابا سنجےدت کی زندگی پر بنائی جانے والی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو کافی وقت سے انتظار تھا۔فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر جاری کیے جانے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ختم ہوگئیں کہ فلم کا نام کیا ہوگا۔

اب تک فلم کے نام کی بھی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب اسے ’سنجو‘ کا نام دے کر اس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔قریبا ڈیڑھ منٹ کے’ ’سنجو‘ ‘کے ٹیزر ٹریلر کو دیکھنے کے بعد ہرکوئی سنجےدت کو بھول جائے گا۔

پہلے ٹیزر ٹریلر میں سنجےدت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا کے مختلف روپ دکھائے گئے اور تقریبا ہر روپ میں رنبیر کپور چاکلیٹی ہیرو کے بجائے ’سنجو‘ بابا کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ٹیزر میں سنجے دت یعنی رنبیر کپور کو شائقین کو اپنی کہانی خود سناتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس دوران انہیں 5 سے 6 روپوں میں دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مختصر ٹیزر ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں میں 32 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا۔خیال رہے کہ اس فلم میں جہاں رنبیر کپور نے سنجےدت کا کردار ادا کیا ہے، وہیں دیا مرزا نے سنجے دت کی اہلیہ جب کہ منیشا کوئرالہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

پاریش راول سنجےدت کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایات راج کمار ہرانی نے دی ہیں، فلم کو ونود چوپڑا فلم اور فاکس اسٹوڈیوز کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کو رواں برس 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔  جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرینگے،جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل دیکر انہیں انکا حق دیا گیا ہے،شہبازشریف
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں