پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،کارکنان کو تیاریوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

پی ٹی آئی
loading...

تحریک انصاف لاہور کی تنظیم کی طرف سے کارکنان کو تیاریوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تحریک انصاف لاہور کی تنظیم کی طرف سے کارکنان کو تیاریوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف لاہورکے صدر ولید اقبال کے زیر صدارت لاہور آفس میں گزشتہ روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میاں حماد اظہر، نعیم الحق، شیخ امتیاز محمود،طاہر رشید چوہدری، سعدیہ سہیل،طارق حمید،ملک عثمان حمزہ،اویس یونس، میاں اویس انجم،ندیم چوہدری،رخسانہ نوید، رافیہ کمال، محمد مدنی، چوہدری صدیق اور عاطف چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا لاہور کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا، لاہور کے باسی اپنے ہیرو کا شایان شان استقبال کرکے وقت کے فرعونوں کی سیاست دفن کردیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ خالصتاًسیاسی ہوگا جس میں ہر مکتبہ کے لوگ شرکت کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان ہی قوم کی واحد امید ہیں، انشاء اللہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرکے اپنی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی سیاست اختتام پذیر ہوچکی ، اب ان کی جماعت بھی عالم نزاع میں ہے اوراپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، بڑھاپے میں بھول گئے ہیں کہ مرکز اور پنجاب میں ان کی ہی پارٹی کی حکومت ہے، اس لئے وہ جتنا بھی گند ڈالیں گے، انکی اپنی حکومتوں پر ہی گرجائیگا۔

مزید پڑھیں۔  اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے محمد عطا کی بیٹی سے شادی کر لی،ذرائع

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں