فاٹا کا صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام خوش آئند ہے،عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی

آئندہ عام انتخابات کے بعد فاٹاسےصوبہ کا پہلا وزیراعلیٰ ہونا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام خوش آئند ہے ٗآئندہ عام انتخابات کے بعد فاٹا سے صوبہ کا پہلا وزیراعلیٰ ہونا چاہئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعائشہ گلالئی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرکے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں، اس پرمسرت موقع پر میں فاٹا کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،

عائشہ گلالئی نے کہا فاٹا انضمام سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھ جائے گا جس سے فاٹا کے عوام کو اعلیٰ عدالتوں تک رسائی ہو سکے گی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد فاٹا سے صوبہ کا پہلا وزیراعلیٰ ہونا چاہئے جس سے ملک میں ایک اچھا پیغام جائے گا عائشہ گلالئی نے کہا کہ دوسری مرتبہ ایک منتخب جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صحافیوں کے خلاف بیان پر اقوام متحدہ کی تنقید

اپنا تبصرہ بھیجیں