ماہ رمضان المبارک،گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم

قیمت
loading...

تین روز میں1351دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی 129 گراں فروش کو جیل بھیجا گیا

کراچی:کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں ۔

دکاندار سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریں کمشنر کراچی کی ہدایت پرکارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 387گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 37 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا۔

مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی ،کریانہ ، دودھ، گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر چارلاکھ 45 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

گذشتہ تین روز میں مجموعی طور پر1351دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی تین روز کی اس کارروائی میں129 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی،۔

انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نرخ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔

 انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میں فون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں