لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں،فلمسٹار ثناء

لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں ،فلمسٹار ثناء
loading...

آج بھی محبت کا لاثانی جذبہ موجود ہے مگر اصل محبت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے

لاہور : فلمسٹار ثناء کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں ۔محبت خوبصورت جذبہ ہے اگر کوئی اسکے مقام کو سمجھے ۔آج بھی محبت کا لاثانی جذبہ موجود ہے مگر اصل محبت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے ۔

 ثناء  فخر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرصت کے اوقات میں اگر شوہر بیوی کے ساتھ گھریلو امور میں ہاتھ بٹا دے تو اس میں کوئی ہرج نہیں ، میرے شوہر فخر امام اس معاملے میں مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ۔

فلمسٹارثنا ء فخرنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوبارہ شوبز میں آنے کا موقع ملے تو اپنا نام ثناء ہی رکھوں گی کیونکہ مجھے یہ نام راس ہے ۔ شادی سے پہلے شوبز میں جتنا کام کیا شادی کے بعد اس سے دوگنا زیادہ کام کررہی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ میری متعدد ڈرامہ سیریل آن ایئر ہیں جبکہ اگلے ماہ ایک فلم بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  زمبابوین صدر کی ریلی میں دھماکا، تین افرادہلاک، 26 زخمی، ایمرسن محفوظ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں