کالی رنگت کامذاق اڑانا پانچ لوگوں کی جان لے گیا

کالی رنگت

بھارت میں ایک خاتون اپنی کالی رنگت کا مذاق اڑائے جانے پر تنگ آگئیں اور پورے خاندان کو زہر دے ڈالا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 120 شدید بیمار پڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریگیا سرواس نامی گھریلو خاتون ہر اس شخص سے نفرت کرتی ہے جو اس کی کالی رنگت  کی وجہ سے اس پر تنقید کرتا ہو یا مذاق اڑاتا ہو ،اسے اپنے پکائے ہوئے کھانوں کا مذاق اڑانے والوں پر بھی شدید غصہ آتا ہے۔

دو سال قبل شادی کرنے والی پریگیا سرواس مسلسل اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سن سن کرتھک گئی تو ایک دن اس نے ان سب کی جان لینے کی ٹھان لی۔

28 سالہ پریگیا سرواس نے اپنے خاندان والوں کو ایک دن کھانے کی دعوت پر بلایا اور سب کوزہر ملا کھانا کھلا دیا۔

loading...

کھانا کھاتے ہی ایک کے بعد ایک نے پیٹ کے درد کی شکایت کی اور کچھ نے الٹیاں شروع کر دیں اور پھر چار بچوں سمیت پانچ افراد اسی وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 120 مہمان شدید بیمار پڑ گئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

زہر سے مرنے والے بچوں کی عمریں سات سال سے تیرہ سال تک کے درمیان جبکہ مرنے والے شخص کی عمر 53 سال رپورٹ کی گئی ہے۔

زہر ملے کھانے کے نمونے لیبارٹی بھیجے گئے تو اس میں کیڑے مار دوا کی موجودگی کی تصدیق بھی ہو گئی۔

بعد ازاں اس خاتون نے پولیس سے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے بعد اسے پانچ لوگوں کے قتل، اقدام قتل اور دوسرے جرائم میں گرفتارکر لیا گیا۔

مزید پڑھیں۔  تعلیمی اداروں میں زبان کی ترویج کے لئےہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے,مریم اور نگزیب

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں