پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی رہنماوں کی میڈیا سے گفتگوکرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن

اسلام آباد:: الیکشن کمیشن نے شہباز شریف ،عمران خان، بلاول بھٹو اور خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا۔

سیاسی رہنما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دے دیا۔عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پر سب کے سامنے خود کو ووٹ ڈالا اور پھر صحافیوں سے گفتگو کی۔

شہباز شریف کی لاہور، بلاول بھٹو لاڑکانہ اور خواجہ اصف کی سیالکوٹ میں میڈیا ٹاک کا نوٹس لیا گیا ہے۔الیکشن کمشن حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا سے براہ راست گفتگو انتخابی مہم کے زمرے میں آتی ہے، کسی رہنما یا جماعت کو آج رات بارہ بجے تک اس کی اجازت نہیں۔

الیکشن کمیشن کو صوابی میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کی شکایات موصول ہوئیں، اس پر ڈی سی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مشیر برائے پارلیمانی اموربابر اعوان کا اپنے تمام صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں