کشن گنگا، رتلے ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، وزیر خارجہ

ڈیم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک سے کہا ہے کہ مغربی دریاؤں پر بھارت کی جانب سے ڈیموں کی غیرقانونی تعمیر کے بارے میں ثالثی عدالت قائم کی جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بینک کے صدر کم جانگ کم سے نیویارک میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی کشن گنگا اور رتلے ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اجلاس میں معاہدے پر عمل درآمد میں عالمی بینک کے منتظم کی حیثیت سے کردار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی عالمی بینک سے درخواست پر کشن گنگا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کی گئی جبکہ رتلے ڈیم پر کام جاری ہے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت اسے انسانی مسئلہ سمجھتی ہے جس کے ساتھ لاکھوں افراد اور ان کا روزگار وابستہ ہے۔عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ وہ معاہدے پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں اور بینک چاہتا ہے کہ وہ اس مسئلے کے جلد حل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بینک ایک نئے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے جس کی تفصیلات جلد پاکستان اور بھارت تک پہنچ جائیں گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں