ایشیاء کپ: افغانستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیاء کپ

ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے کہا کہ بھارتی بلے باز اسپن باؤلنگ کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں اس لیے ہم بڑا اسکور کرکے انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ہار سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور دونوں اوپنرز بھونیشور کمار، بمراہ اور چاہل کو آرام دیا گیا ہے۔

بھارت کی طرف سے دیپک چاہَر اپنا ڈیبیو کریں گے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں