گلوکار جان جیمس ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک

جان جیمس
loading...

اوٹاوا: کینیڈا کے پوپ گلوکار جان جیمس اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے 34 سالہ گلوکار جان جیمس اپنے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے اڑتے ہوئے طیارے کے ایک بازو پر کھڑے تھے۔

اس اسٹنٹ کے لیے انہوں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی تاہم گلوکار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ گانے کی عکس بندی کے لیے گلوگار کو لینڈ کرتے ہوئے ایک چھوٹے طیارے کے بازو پر چند قدم چلنا تھا۔

تاہم گلوکار طیارے کے پر پر چلتے ہوئے کافی آگے چلے گئے اور توازن برقرار نہ رکھ سکے۔

گلوکاری سے قبل جان جیمس فضا سے چھلانگیں لگانے کے ماہر تھے۔جان جیمس نے آسمان سے چھلانگیں لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے کے کئی کرتب دکھائے تھے۔

تاہم ایک حادثے میں ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں کے تلوں کے بری طرح زخمی ہونے کے بعد اس مشغلے کو خیرباد کہہ کر گلوکاری کے شعبے میں طبع آزمائی کا آغاز کیا تھا۔

Spread the love
  • 16
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں