آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

برج حمل

اکتوبر25 جمعرات۔ ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ کام میں غیر متوقع طور پر ترقی و کامیابی کا امکان ہے۔ ترقیاتی اور رفاہی کاموں میں دلچسپی بڑھے گی۔

برج ثور

اکتوبر25 جمعرات۔ دوسروں کو اپنے خیالات کے مطابق قائل کر سکیں گے۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ گھریلو امور کی طرف رجحان رہے گا۔ کسی نئے پراجیکٹ پر عملدرآمد کا منصوبہ بنا سکیں گے۔

برج جوزا

اکتوبر25 جمعرات۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ آج مالی مفاد کے منصوبوں میں کامیابی کا امکان ہے۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے اس دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔

برج سرطان

اکتوبر25 جمعرات۔ مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔ آپ کی فضول خرچی آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ گھریلو امور کے سلسلے میں محتاط رہیں خریداری کا موقع ملے گا۔

برج اسد

اکتوبر25 جمعرات۔ سرمایہ کاری میں خیالات کے اختلافات کی وجہ سے پریشانی کا خدشہ ہے۔ قانونی امور احتیاط طلب ہونگے۔گھریلو امور میں کامیابی کا امکان ہے۔

برج سنبلہ

اکتوبر25 جمعرات۔ کاروباری مصروفیات زیادہ ہوں گی۔ کئی دوستوں کے تعاون سے مالی فوائد کے حصول کا امکان ہے۔ اچانک کوئی خوشی حاصل ہوگی۔گھریلو امور میں کامیابی کا امکان ہے۔

برج میزان

اکتوبر25 جمعرات۔ اپنی گزشتہ کی گئی محنت کا ثمر حاصل کر سکیں گے۔ صحت‘ رومانس اور کاروبار کے معاملات توجہ کے طالب ہوں گے۔ سرمایہ کاری میں کامیابی کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔

برج عقرب

اکتوبر25 جمعرات۔ کام میں زیادتی کے رجحان کی وجہ سے صحت جسمانی متاثر ہو سکتی ہے اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہتر رہے گا۔ کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔

برج قوس

اکتوبر25 جمعرات۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ صحت کے سلسلہ میں احتیاط برتیں۔ گھریلو اور خاندانی امور پر توجہ رہے گی اس دوران اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔

برج جدی

اکتوبر25 جمعرات۔ اپنے ارد گرد کے افراد سے غیر ضروری امور کے سلسلے میں بحث کرنے سے گریز کریں۔ کاروبار میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔

برج دلو

اکتوبر25 جمعرات۔ سرمایہ کاری کے سلسلے میں آپ کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔ تفریحی سرگرمیوں میں دلچسپی کا امکان ہے۔ روزانہ کے معموملات میں مصروفیات بڑھ سکتی ہیں۔

برج حوت

اکتوبر25 جمعرات۔ کاروباری معاملات میں کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ گھریلو امور سے متعلق اور کاروبار میں ترقی کے امکانات کافی روشن ہیں۔صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔
———————————————————————————–

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں