وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

عمران خان
loading...

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری۔ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی واقتصادی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب پرکابینہ کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزیرخزانہ سعودی عرب کے اقتصادی پیکج پربریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں مختلف ممالک کی ساتھ معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ مختلف عہدوں پرتقرریوں کی بھی منظوری دےگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی سمیت دیگر امور زیرغورآئیں گے۔

ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ چیئرمین کی تعیناتی پرغور ہوگا۔ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں پردستخط کی منظوری دی جائےگی۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں