سنی لیون کے خلاف مظاہرین کا ہاتھ کاٹ کر احتجاج

سنی لیون

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک گروہ نے اداکارہ سنی لیون کے خلاف احتجاج کیا ہے، مظاہرین نے دوران احتجاج اپنے ہاتھ کاٹ لیے۔

بھارتی اخبار “ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں اداکارہ سنی لیون کے خلاف احتجاج کیا گیا، گروہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے کی وجہ سنی لیون کا اپنی اگلی فلم میں “ویرامادیوی” کا کردار ادا کرنا ہے۔

سنی لیون نے کہا کہ “ویرامادیوی” چونکہ ایک تاریخی شخصیت تھیں، ان کا کردار اگر سنی لیون جیسی اداکارہ کرے تو یہ ان کی توہین کرنے کے برابر ہے۔

loading...

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ سنی لیون کے خلاف احتجاج اتنی شدت اختیار کرگیا کہ کچھ مظاہرین نے احتجاج کے طور پر سنی لیون کے پوسٹرز جلائے اور اپنے ہاتھ کاٹ لیے۔

مظاہرین کے کہنا تھا کہ ’ویرامادیوی‘ نے اپنے دور میں کئی مندر تعمیر کروائے تھے اور سنی لیون جیسی اداکارہ کا ایسی تاریخی شخصیت کا کردار نبھانا مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

تاہم احتجاج کرنے والے گروپ کے لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر سنی لیون کے علاوہ کوئی اور اداکارہ اس فلم میں ویرامادیوی کا کردار ادا کرے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سنی لیون کو ہرگز اس فلم میں کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں