افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کاروائی ، 14 شہری ہلاک

افغانستان

کابل: افغانستان صوبے ننگرہار میں افغان فورسز کی کارروائی میں 14 شہری ہلاک ہوگئے۔ شہریوں کی ہلاکت پرعوام سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کرنے لگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں افغان فورسز کے ہاتھوں 14 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

loading...

ہلاک افراد میں نوجوانوں سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے۔ فورسزکی کارروائی کے باعث عوام فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

شہریوں کی ہلاکت پر عوام نے طور خم ہائی وے کواور متعدد علاقوں کو بند کردیا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں