بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، کپتان سرفراز احمد

سرفرازاحمد
loading...

ابوظہبی : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، حسن علی کے آخری اوور میں رنز ٹرننگ پوائنٹ تھے۔

ان خیالات کا اظہار سرفراز احمد  نے ابوظہبی میں جاری پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم کا کم بیک ہمارے لیے بہت اچھا تھا۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہمیت کی حامل تھی، حسن علی کے آخری اوور میں رنز ٹرننگ پوائنٹ تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلےٹی ٹوینٹی میچ میں 155 رنزکا ہدف دے کر آسٹریلیا کو66 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیت کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں