پانی کے گلاس پر 10 ہزار ڈالر ٹپ

پانی کے گلاس

بعض اوقات انسان کو زندگی میں اس قسم کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے نا صرف اسے حیرت ہوتی ہے بلکہ وہ اس کی قسمت بھی بدل دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا شمالی کیرولینا میں ایک ویٹریس کے ساتھ جب اسے ریسٹوران میں آنے والے ایک شخص کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کی ٹپ دی گئی جس نے اسے حیرت زدہ کر دیا جبکہ مالک نے ٹپ کی اس رقم کو اپنے ریسٹورنٹ کی سب سے بڑی ٹپ قرار دیا ہے۔

ایلیانا کسٹر امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر گرین ولے میں ایک ریستوران میں ویٹریس ہیں۔

ایلیانا کا کہنا ہے کہ ایک شخص ریسٹورنٹ میں داخل ہواورصرف دو گلاس پانی کا آرڈر دیااور پانی پینے کے بعد جاتے ہوئے میز پر ایک نوٹ ‘اتنے مزیدار پانی کے لیے شکریہ کے ساتھ پیسوں کا ڈھیر چھوڑ گیا ۔

اس دوران دوسری میز پر بیٹھے ہوئے دو لوگ بھی حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سخی شخص یوٹیوب کی معروف شخصیت مسٹر بیسٹ تھے جو اپنا ایک چینل چلا رہے ہیں۔ اس چینل کے مشہور ہونے کی وجہ مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام ہے جمی ڈونلڈسن ہیں، کے لوگو ں میں خطیر رقوم بانٹنا ہے۔

بعد ازاں ایلیانا نے اس رقم میں سے صرف 800 ڈالر اپنے پاس رکھتے ہوئے باقی رقم ریستوران میں کام کرنے والے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں