بلوچستان میں جعلی ادویات کے خلاف محکمہ صحت کا کریک ڈاؤن

جعلی ادویات

محکمہ صحت بلوچستان کے عملے نے قوانین کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں چھاپے مارے اور جعلی ادویات کی فروخت پر کوئٹہ ، ژوب اور حب میں 5 میڈیکل اسٹور اور 2 کلینکس کو سیل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں جعلی اور غیر مستند ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے نے مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیا اور کارروائیاں کیں۔

loading...

اس دوران انھوں نے 33  ادویات کے نمونے بھی حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے۔

اس موقع پر عملے کی جانب سے 9 شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے اور کوئٹہ میں 4 جبکہ ضلع ژوب میں 2 میڈیکل اسٹورز اور 2 کلینکس کو سیل کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

جبکہ حب میں محکمہ صحت کی انتظامیہ کی جانب سے ایک کلینک کو سیل کردیا گیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں