بیلجیم کے ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو ہنسے پر مجبور کردیا

بیلجیم
loading...

بیلجیم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں ڈکیتی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے شہر چار لیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔

دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکو اْس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس

آئے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لٹیروں کا گروہ دکان میں داخل ہوا اور پھر دکاندار کے سمجھانے پر واپس چلا گیا۔

شام میں جب یہ نالائق ڈاکو واپس آئے تو دکان میں چھپے پولیس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دکان کے مالک ڈیڈیئر نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کامیڈی فلم کی طرح تھا۔

ڈاکوؤں کا یہ گروہ بیلجیم کے سب سے نالائق ڈاکوؤں کے طور پر مشہور ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں