مالک ہو تو ایسا۔۔۔بونس کے نام پر ملازمین کو لاکھ پتی بنا دیا

نئی دہلی: ہیروں کی خرید و فروخت کرنے والے تاجر نے ملازمین کو خوش کر دیا،600 گاڑیاں، گھر اور قیمتی تحائف دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرت سورت سے تعلق رکھنے والے ’ہرے کرشنا ایکسپورٹس‘ کے مالک نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دیوالی کے موقع پر ملازمین کو بونس اور گاڑیاں دینے کا اعلان کیا۔

ہیروں کی کمپنی کے مالک اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو بونس (اضافی تنخواہ) گاڑی اور دیگر قیمتی تحائف دیتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جمعرات کے روز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی نے خوش نصیب ملازمین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں، ان میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔

چیئرمین ہرے کرشنا ساؤجی ڈھولکیا کا کہنا تھا کہ ’رواں سال پانچ ہزار ملازمین میں سے 1600 ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا جن کی کارکردگی بہتر رہی، ان تمام خوش نصیبوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے گاڑیاں، مکان دیے جائیں گے‘۔

حیران کن بات یہ یے کہ گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں ایک معذور ’کاجل‘ نامی ملازمہ بھی ہے

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں