مومنہ مستحسن کو ’کوکوکورینا‘ گانا ایک بار پھر مہنگا پڑگیا

مومنہ مستحسن

کراچی: نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کلاسیکل گانے ’کوکوکورینا‘ کو دوبارہ گانے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ ماہ لیجنڈ اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے گانے ’کوکوکورینا‘ کو نہایت خراب انداز میں پیش کرنے اور گانا برباد کرنے پر گلوکارہ مومنہ مستحسن اوراداکار احد رضامیر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم ایسا لگتا ہے اس تنقید سے مومنہ کا دل نہیں بھرا جب ہی تو ایک بار پھر انہوں نے’کوکوکورینا‘ کو دوبارہ گا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار بھی وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں۔

مومنہ مستحسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل گانے’کوکوکورینا‘ کو ایک بار پھر گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ‘۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا پسند نہیں آیا۔

ایکسپریس ٹریبیون  کے مطابق صارفین نے گلوکارہ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’مزید بیکار ہے‘، ایک اور صارف نے کہا مومنہ کو بتاؤ یہ 7 جنم بھی لے تب بھی اچھا نہیں گا سکتی‘ جب کہ کچھ صارفین نے کہا اتنی بے عزتی کروانے کے بعد بھی سکون نہیں ملا۔‘

تاہم کچھ صارفین نے ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے انہیں سراہا اور کہا آپ کبھی ہار نہیں مانتیں آپ کی اسی عادت سے ہمیں پیار ہے۔

View this post on Instagram

Aik maheena of trolling ki khushi mai, iak aur tohfa 🌹 😏😉😂 with love, M. ♥️ #KoKoKorina #LeoTwins

A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں