عالیہ بھٹ فلم شوٹنگ کے دوران رسی سے گر کر زخمی ہوگئیں

عالیہ بھٹ
loading...

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’برہما سترا‘ کی عکس بندی کے دوران ایک اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے اس دوران اداکارہ ایک ایکشن منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔

عالیہ بھٹ رسی پر چڑھ کر ایک ایکشن سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں جس سے ان کے گٹھنے پر چوٹ آئی۔

اداکارہ فلم کی عکس بندی کرتے ہوئے دوسری مرتبہ زخمی ہوئیں ہیں، اس سے قبل وہ بلغاریہ کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوچکی ہیں۔

عالیہ بھٹ کو ڈاکٹر نے پہلی بار زخمی ہونے پر تجویز دی تھی کہ وہ شوٹنگ معطل کردیں اور چہل قدمی بھی کسی سہارے کے ساتھ کریں لیکن اداکارہ نے ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل نہیں کیا اور فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔

تاہم اب بھی اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھنے کا ہی فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔

فلم ’برہما سترا‘ میں عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کے چرچے بھی زبان زدعام ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں