اکشے کمار نے کیسے آرنلڈ شوازنیگر کی چھٹی کرائی

بھارت کی آنے والی میگا بجٹ فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو’ کا اگرچہ ٹریلر اور گانے ریلیز کردیے گئے ہیں، تاہم شائقین کو فلم کا بے حد انتظار ہے۔

گزشتہ دن خبر سامنے آئی تھی کہ رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس میگا بجٹ فلم کے صرف ایک گانے ‘تو ہی تو ہے‘ کی شوٹنگ پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

یہ بجٹ اتنا ہے کہ اس سے ایک نئی فلم بنائی جا سکتی ہے، یہی نہیں بلکہ یہ بجٹ خود اکشے کمار اور عامر خان جیسے اداکاروں کی متعدد فلموں سے بھی زیادہ تھا۔

یہی نہیں بلکہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ میں اکشے کمار اور رجنی کانت کے درمیان لڑائی کے کچھ سین شوٹ کروانے پر بھی 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

اس فلم کو رواں ماہ 29 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فلم میں جہاں رجنی کانت اپنے پرانے ہی کردار یعنی ’چٹی‘ نامی روبوٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، وہیں اس میں اکشے کمار بھی ایک خطرناک ولن کے طور پر سامنے آئیں گے۔

لیکن اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ فلم میں طاقتور ولن کے لیے فلم کی ٹیم کی اکشے کمار پہلی پسند نہیں تھے۔

loading...

جی ہاں، فلم کے ہدایت کار ایس شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکشے کمار کو فلم می کاسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، ولن کے لیے ان کی پہلی پسند بولی وڈ اداکار نہیں بلکہ ایک ہولی وڈ اداکار تھے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق ایس شنکر نے انکشاف کیا کہ ٹو پوائنٹ زیرو میں ولن کے لیے ان کی پہلی پسند ہولی وڈ اداکار آرنلڈ شیوازنیگر تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایس شنکر کہنا تھا کہ آرنلڈ شوازنیگر سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اس کردار کے لیے اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمینیٹر،دی نن، بیٹ مین اور ڈیڈپول سے بھی مہنگی بھارتی فلم
انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار کو ولن کے روپ میں دیکھ کر شائقین خوش ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ فلم اپنے منفرد خیال اور مناظر کی وجہ سے شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔

خیال رہے کہ یہ فلم بھارت کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اینتھریان‘ یعنی ‘روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، جس میں رجنی کانت ہی ڈبل کرداروں میں نظر آئے تھے۔

اس فلم کی ہدایات تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر شنکر نے دی ہیں اور اس میں اکشے کمار اور رجنی کانت کے علاوہ ایمی جیکسن سمیت کئی اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ اس فلم کو 500 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار کیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں