ٹرمپ کی امریکہ میں غیر قانونی طور پر آباد 18 لاکھ افراد کو شہریت دینے پر آمادگی ظاہر

صدر ٹرمپ نے 18لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری

امریکہ : ٹرمپ کی امریکہ غیر قانونی طور پر  آباد 18 لاکھ افراد کو شہریت دینے پر آمادگی ظاہر،  بل پر کانگریس آنے والے ہفتے کے دوران ووٹنگ کرے گی

صدر ٹرمپ نے 18لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ نے 18لاکھ ایسے افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکا آکر آباد ہوگئے تھے جب وہ کم عمر تھے.

اہلکار کے مطابق اس بل پر کانگریس آنے والے ہفتے کے دوران ووٹنگ کرے گی ۔ بل میں کانگریس میں پچیس ارب ڈالر فنڈنگ مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی ۔ جس کا مقصد میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کرنا ہے ۔بل میں کانگریس میں یہ درخواست بھی کی جائے گی کہ پناہ گزینوں کی جانب سیفیملی اسپانسر شپ ویزا کو صرف میاں بیوی اور کم عمر بچوں تک محدود کیا جائے ۔ جبکہ کچھ ممالک سے ویزا لاٹری سسٹم ختم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں