لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر فری کشمیر اورخالصتان زندہ باد مہم کا آغاز، سائن بورڈ لگی گاڑیوں کا پارلیمنٹ سمیت لندن کے معروف علاقوں میں گشت

لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر فری کشمیر اورخالصتان زندہ باد مہم کاآغاز

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، لندن ٹرانسپورٹ نے ورک پر فری کشمیر اورخالصتان زندہ باد مہم کا آغاز

کشمیری اورسکھ کمیونٹی کی جانب سے لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر فری کشمیر اورخالصتان زندہ باد مہم کاآغازکردیاگیاہے۔گاڑیاں پارلیمنٹ کی بلڈنگ سمیت لندن کے معروف کاروباری علاقوں میں گشت کرتی رہیں اوریہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ جس کے بعد یہ سلسلہ برمنگھم،بریڈفورڈ،گلاس گو اور مانچسٹرتک پھیلادیاجائیگا۔

\میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فری کشمیر اورخالصتان زندہ بادتحریک بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرکی گئی ہے۔یہ اقدام بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کے لیے کیاگیا۔ مختلف گاڑیوں پر لگائے گئے سائن بورڈز میں واضح کیاگیا کہ مقبوضہ کشمیرپربھارتی فوج غیرقانونی طورپرقابض ہے۔یہ گاڑیاں پارلیمنٹ کی بلڈنگ سمیت لندن کے معروف کاروباری علاقوں میں گشت کرتی رہیں اوریہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ جس کے بعد یہ سلسلہ برمنگھم،بریڈفورڈ،گلاس گو اور مانچسٹرتک پھیلادیاجائیگا۔

یاد رہے کہ آج بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ اور آج ہی کہ دن بھارت کے زیر انتظام کشمیر  میں اور دنیا بھر میں  یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ یوم سیاہ کی کال  کشمیر ی حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں