پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماؤں کے بیانات امن کیلئے شدید خطرہ ہیں ٗوزیر خارجہ

خواجہ آصف

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ٗ سینٹ میں تحریری جواب
2018 میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی ٗ خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماؤں کے بیانات امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔وزیرخارجہ کی جانب سے سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں وکشمیرتنازعے کا حل چاہتا ہے ٗبھارتی وزیرخارجہ کے 2015 کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے ، بدقسمتی ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت سے نہیں دیا گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماؤں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جبکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، 2018 میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی ہے اورصرف 24 دنوں میں 11 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں