ڈبلیو ایچ او نے انفلوئنزا کی دوا فراہم کر دی !

ڈبلیو ایچ او

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت “W.H.O” کی جانب سے انفلوئنزا سے بچاؤ کی دوا پولی کلینک اسپتال کو فراہم کردی گئی ہے۔ پولی کلینک کو 100 مریضوں کے لیے “اسٹار فلو” نامی دوا فراہم کی گئی ہے۔

پولی کلینک کے سربراہ ڈاکٹر زاہد لاڑک نے ڈبلیو ایچ او سے دوا ملنے کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او سے دوا فراہمی کی درخواست کی تھی۔ ڈبلیو ایچ او ضرورت پڑنے پر مزید دوا مہیا کرے گا۔ ان کے مطابق انفلوئنزا کی دوا کا وافر اسٹاک موجود ہے اور خصوصی انفلوئنزا آئیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کی دوا ناپید ہے۔ دیگر سرکاری اسپتالوں میں انفلوئنزا کی دوا دستیاب نہیں۔ انفلوئنزا کے لیے اسٹار فلو کیپسول بطور دوا استعمال کرنا بہترین ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں