متھیرا نے طلاق سے متعلق میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

loading...
اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کسی بھی میڈیا سے کوئی بات نہیں کی، یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں‘انٹرویو
کراچی :پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق سے متعلق میڈیا میں جاری خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی بھی ادارے سے کوئی بات نہیں کی۔خیال رہے کہ متھیرا سے متعلق متعدد ٹی وی چینلز، ویب سائٹس اوربلاگرز نے اپنی خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ سے بات کی ہے، جنہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔ان خبروں میں اداکارہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ متھیرا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کسی بھی میڈیا سے کوئی بات نہیں کی، یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔متھیرا نے جھوٹی خبریں چلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ لوگوں نے خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکارہ سے گفتگو کی ہے۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال کیا جائے، اپنے لائیک یا ریٹنگ بڑھانے کے لیے یہ سب کچھ نہ کیا جائے، انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔متھیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے افراد میں شمار ہوتی ہیں، جو اپنی خاندانی زندگی کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے معاملات کی نزاکت کو سمجھ کر ان سے متعلق چہ مگوئیاں بند کی جائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی نجی زندگی کو نشانہ نہ بنایا جائے، ان سے متعلق افواہیں بند کرکے انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔واضح رہے کہ متھیرا نے 2013 میں پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے خفیہ شادی کرلی
تھی، جس کے ایک سال بعد اداکارہ نے شادی کا اعتراف کیا تھا
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں