مصری شاہ فائرنگ 60سالہ خاتون ہلاک

loading...

لاہور:مصری شاہ کے علاقہ میں محلہ داروں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 60سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلا​ت کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ فاروق گنج میں دومحلہ داروں قیصر اورجمشید کے درمیان بچوں کی لڑائی کولے کرجھگڑا ہوا جوکہ اتنا بڑھ گیاکہ ملزم جمشید اوراس کے بیٹے عمر اورعثمان اپنے گھر سے پمپ ایکشن اٹھا کرلاتے ہوئے فائرکردیے جس پر فائر 60سالہ صغراں بی بی کولگ گیاجس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان ہوائی فائر نگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ اہل محلہ خاتون کوزخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں وہ چند گھنٹے زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی ،اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودے دی گئی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کر لاش کواپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھتیجے مبشر کی مدعیت میں قتل کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال جمشید ودیگرملزمان فرار ہیں:ذرائع

یہ بھی پڑھیں32 سالہ شخص گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

لاہور: باغبانپورہ کے علاقہ میں 32سالہ شخص نے گھریلوپریشانیوں سے تنگ آکرخودکشی کرلی ،ا س واقع کی اطلا ع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلا​ت کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ پاکستان منٹ کے نزدیک رہائشی 32سالہ رحمان نے چند ماہ قبل اپنی بیوی شازیہ کوطلاق دی تھی جس کا اسے رنج تھا اس نے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیا ں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اوراسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ چند روز زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا اس واقعہ کی اطلاع ہسپتال کے عملے نے پولیس کودے دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں