آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مارچ 26 سوموار
برج حمل
 مارچ26  پیر۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ غلط فہمیاں دور ہونگی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔
برج ثور
 مارچ26    پیر۔ کیرئیر کے سلسلے میں کی گئیں کوششیں آپ کے درخشاں مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔ سفر کے مواقع میسر آئیں گے اور نصیب یاوری کر سکے گا ۔
 
برج جوزا
 مارچ26  پیر۔ انعامی سکیموں میں حصہ لینے سے کوئی نہ کوئی انعام مل سکتا ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں سے نفع حاصل ہوگا۔ معاملات عشق محبت بھی راس آئیں گے۔ 
 
برج سرطان
 مارچ26  پیر۔ شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر تعلقات میں ناخوشگوار تبدیلی آسکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔
 
برج اسد
 مارچ26  پیر۔ اہم کاروباری معاہدے عمل میں آسکتے ہیں جن سے مستقبل میں متوقع فائدہ نصیب ہو سکے گا۔ اندرون خانہ مصروفیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 
برج سنبلہ
 مارچ26   پیر۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ گھریلو مسائل کے باعث خواہ مخواہ کی ٹینشن رہے گی۔
 
برج میزان
 مارچ26  پیر۔ بر وقت بہتر فیصلے کرنا دانشمندی ہوگی۔اپنی مضطرب کیفیت پر قابو رکھنے سے آپ اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ممکنہ مستقل مزاجی کی کوشش کریں۔
 
برج عقرب
 مارچ26  پیر۔ دشمن زیر ہونگے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
 
برج قوس
 مارچ26  پیر۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔
 
برج جدی
 مارچ26  پیر۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔ اس ہفتے زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ سواری لے سکیں گے۔
برج دلو
 مارچ26  پیر۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔
 
برج حوت
 مارچ26   پیر۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہیگا۔ بزرگوں کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ مسائل پریشانی کا باعث ہونگے۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں