جیکی شیروف اپنے بیٹے ٹائیگر شیروف سے پریشان کیوں ہیں؟

ٹائیگر شیروف

 اپنی فلمی زندگی کو والد سے دور رکھتا ہوں، ٹائیگر شیروف

لیجنڈ اداکار جیکی شیروف فلموں میں بیٹے ٹائیگر شیروف کے خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف نے انتہائی کم عمر اور کم عرصے میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کے جانے مانے اداکاروں میں ہوتا ہے، ٹائیگر شیروف اپنی فٹنس کی وجہ سے  اور  فلموں میں ان کے ایکشن اسٹنٹ کی وجہ سے نوجوانوں میں حد مقبول ہیں، لیکن انہیں اسٹنٹ کی وجہ سے ٹائیگر کے والد جیکی شیروف کافی پریشان رہتے ہیں۔

loading...

 حال ہی میں ایک انٹرویو میں ٹائیگر شیروف کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلمی زندگی کو والد سے دور رکھتا ہوں اور اسکی وجہ صرف خطرناک اسٹنٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والد جیکی شیروف کو ایک دن پہلے تک بھی شوٹنگ کے بارے میں نہیں بتاتا کیوں کہ اس میں خطرناک ایکشن اسٹنٹ شامل ہوتے ہیں۔ ٹائیگر شیروف کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کا ڈر سمجھ سکتا ہوں، میں ان کا بیٹا ہوں اور اسی وجہ سے وہ پریشان ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بہت زبردست انسان ہیں لیکن جب بھی کبھی میں کوئی ایسا کام کرتا ہوں تو جیکی شیروف ڈر جاتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں