بیروز گار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، ٹیکنیکل ٹرینگ اور وظیفہ دیا جائے گا

بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تر بیت
loading...

کورس کے دوران ہر مقامی نوجوان کو پانچ ہزار روپے جبکہ دوسرے شہروں کے نوجوانوں کو دس ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

 حکومت کے وژن 2025ء کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے 5ہزار بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تر بیت دے گی۔ اعلی تعلیمی کمیشن کو اس منصوبے کا ہدف دیا گیا ہے جس میں ملک کے بہترین تربیتی اداروں میں چار ماہ کی تربیت شامل ہے۔

کورس کے دوران ہر مقامی نوجوان کو پانچ ہزار روپے جبکہ دوسرے شہروں کے نوجوانوں کو دس ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

گزشتہ ایک سال سے بیروزگار اور جنرل سائنسز اور آرٹس میں ماسٹر ڈگری کے حامل نوجوان درخواست دینے کے اہل ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ تک ان کی عمر تیس سال ہونی چاہیے۔درخواستیں آئندہ ماہ کی 16تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدف دے دیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں