گندے پانی پر سے جنازہ لے جانے کا کیس: سپریم کورٹ نے وزیر تعلیم اور رکن قومی اسمبلی کو طلب کر لیا

چیف جسٹس
loading...

جو لوگ جنازے کو گندے علاقے سے لے کر گئے ان کے کپڑے گندے ہو گئے ہوں گے ٗاس کا کون ذمہ دار ہے؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گٹر کے گندے پانی پر سے گزرتے جنازے کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں شہریوں کی حالت زار پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم رضا علی گیلانی ٗپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل خان اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصویر کا از خود نوٹس لیا تھا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کچھ لوگ سڑک میں کھڑے گندے پانی  کے اوپر سے ایک جنازہ لے کر جا رہے ہیں۔ پیر کے روز چیف جسٹس نےاز خود نوٹوس کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ بلدیاتی حکومت کو لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے ٗجو لوگ جنازے کو گندے علاقے سے لے کر گئے ان کے کپڑے گندے ہو گئے ہوں گے ٗاس کا کون ذمہ دار ہے؟

علاقہ کے کونسلر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے اور جنازہ گاہ پر بھی قبضہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی تصویر ضلع اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مکیم وارڈ نمبر 113 کی ہے اور وہاں کے رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل خان ہیں۔علاقائی کونسلر نے بتایا کہ اس علاقے میں سید زوالفقار حیدر شاہ میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ہیں اور یہ پی پی 187 حلقہ ہے۔ چیف جسٹس نے علاقائی کونسلر سے سوال کیا کہ میونسپل کمیٹی کا بجٹ کتنا ملا ہے جس پر انہوں نےعدالت کو بتایا کہ ہمیں ماہانہ 15 لاکھ روپے مل رہا ہے اور علاقے کے مجموعی آبادی 76 ہزار ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس علاقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور لوکل گورنمنٹ کے منتخب افراد کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔عدالت نے صوبائی وزیر تعلیم رضا علی گیلانی، رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل خان اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تمام افراد پیش ہو کر وضاحت دیں۔  تاہم عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں